1497876 111033 updates

22875 191084722875

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی نے حوالہ ترسیلات اسکیم کے کلیمز کی ادائیگی کے لیے 30 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی۔

وزیرِ خزانہ و سینیٹر محمد اورنگ زیب نے کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس کی آن لائن صدارت کی۔

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کی جانب سے وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کو ادائیگی کا طریقہ کار طے کر کے اسٹیٹ بینک اور وزارتِ خزانہ کو اسکیم کا مکمل تجزیہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

کمیٹی نے قائد اعظم یونیورسٹی کے لیے 2 ارب روپے کی بیل آؤٹ گرانٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی، قائد اعظم یونیورسٹی سے مالی خود کفالت کا جامع منصوبہ طلب کر لیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے الیکٹرک وہیکل سبسڈی اسکیم کی منظوری بھی دے دی۔

اس اسکیم کے تحت 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلز، 3 ہزار 170 رکشے و لوڈرز دینے کی اسکیم منظور کر لی گی ہے، پہلے مرحلے میں 40 ہزار بائیکس اور 1 ہزار الیکٹرک رکشے دیے جائیں گے۔

اجلاس میں امتحان میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *