1497776 104546 updates

22875 191084722875

کرس ووکس نے زخمی ہاتھ کیساتھ بیٹنگ کرکے سلیم ملک کی یاد تازہ کردی

انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس نے ٹوٹے ہاتھ کے ساتھ بیٹنگ کر کے پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک کی یاد تازہ کر دی۔

1986ء میں فیصل آباد میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا تھا، پہلی اننگز کے دوران ویسٹ ایڈیز کے فاسٹ بولر میلکم مارشل کی گیند سلیم ملک کے ہاتھ پر لگی تھی جس کے بعد وہ زخمی ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

سلیم ملک نے وسیم اکرم کے ساتھ آخری وکٹ پر 32 رنز کا اضافہ کیا، انہوں نے زخمی ہاتھ سے 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 رنز بنائے، انہوں نے لگ بھگ 41 منٹ کریز پر گزارے۔

اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ ایڈیز کو 186 رنز سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس بھی ایسے وقت میں ٹوٹے ہاتھ سے بیٹنگ کرنے آئے تھے جب انکی ٹیم کو جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے۔

میچ کے دوران انجرڈ ہوجانے والے کرس ووکس زخمی ہاتھ کے ساتھ بیٹنگ کے لیے آئے، دوسرے اینڈ سے گس ایٹکنسن نے مزاحمت جاری رکھی لیکن وہ 6 رنز قبل ہمت ہار گئے۔ انہیں محمد سراج نے آؤٹ کیا۔ البتہ کرس ووکس نے بیٹنگ کے دوران کسی بھی گیند کا سامنا نہیں کیا تھا۔

اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 367 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور میچ بھارت نے 6 رنز سے جیت گیا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *