1497779 103702 updates

22875 191084722875

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں شاندار فتح پر ایک پُروقار اور یادگار جشن منایا گیا جس میں ناصرف مقامی پاکستانی کمیونٹی بلکہ حکومتِ پاکستان کے اہم وزرا اور امریکا میں مقیم بااثر مذہبی، سماجی، تجارتی اور میڈیا شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد ممتاز پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کی جانب سے کیا گیا جنہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس موقع کو پاکستانیوں کی قومی یکجہتی اور جوش و خروش کی علامت قرار دیا۔

جشن فتح کی اس تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورسز چودھری سالک حسین اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اسلامک سینٹر آف گریٹر میامی کے صدر میاں طاہر اسماعیل، فلوریڈا کے معروف بزنس مین میاں مشتاق، جے آر جے انوویشنز کے ڈائریکٹر رئیس احمد، مارکیٹیا کرکٹ کونسل یو ایس اے کے صدر افضال قریشی، اکنا سوشل جسٹس یو ایس اے کے بورڈ ممبر احسن اسد، ایشیا ٹائمز کے ڈائریکٹر مشرف خان اور اکنا سوشل جسٹس یو ایس اے کے سربراہ ڈاکٹر آصم اسد بھی تقریب میں موجود تھے۔

شرکاء نے پاکستان کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور قومی پرچم تھام کر جشن میں شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران ایک خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا جس نے خوشی کی فضا کو مزید مسرور بنا دیا۔

میزبان طاہر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے اور ٹیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے فیصلے قابلِ ستائش ہیں اور ان کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ یہ فتح صرف کھیل کا نتیجہ نہیں بلکہ قوم کے اتحاد اور وقار کی علامت ہے جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔

یہ تقریب نا صرف پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن تھی بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دلوں میں بسنے والے وطن سے محبت اور وابستگی کی ایک زندہ تصویر بھی تھی جس نے فلوریڈا کی فضاؤں میں ایک نئی توانائی بھر دی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *