1497866 091128 updates

22875 191084722875

صوبائی وزیر کھیل نے ناروےکپ فٹ بال میں شرکت نہ کرنے والی ٹیم کے منیجر، کوچ کو طلب کرلیا

ناروے کپ انڈر 15 ایونٹ کیلئے پونے دو کروڑ روپے کی رقم گرانٹ کرانے اور ایونٹ میں شرکت نہ کرنے والی لیاری فٹ بال اکیڈمی کے کوچ اور منیجر کو صوبائی وزیر کھیل نے بدھ کواپنے آفس میں بلوا لیا ہے۔

اطلاعا ت کے مطابق سندھ کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر نے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ناروے کپ میں عدم شرکت پر دیے جانے والے فنڈ کی رقم واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ لیاری فٹبال اکیڈمی ناروے کپ کے لیے ملنے والے فنڈز کو کسی اور ایونٹ کے لیے استعمال نہیں کرسکتی، آئندہ کسی بھی ایسوسی ایشن یا ذاتی حیثیت میں کسی کھلاڑی کو گرانٹ دینے کا فیصلہ کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔

ناروے میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ پاکستان کی تین ٹیمیں بیٹر فیوچر لیاری، مسلم ہینڈز اور لیاری فٹ بال اکیڈمی کو شرکت کرنا تھی، بیٹر فیوچر اور مسلم ہینڈز میں ٹورنامنٹ میں شرکت کی لیکن لیاری اکیڈمی نے سرکاری گرانٹ ایک کروڑ 84 لاکھ روپےجاری ہونے کے باوجود ایونٹ میں شرکت نہیں کی جبکہ بیٹر فیوچر پاکستان کی ٹیم لیاری نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 

جب جنگ نے صورتحال جاننے کیلئے لیاری فٹ بال اکیڈمی کے کوچ شبیر احمد سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ناروے کپ کیلئے ہمیں گرانٹ جاری ہوگئی تھی، لیکن چونکہ ویزا پراسیس مکمل نہیں ہوا تھا اس لئے ہم ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے۔

صوبائی وزیر کھیل نے معلومات کیلئے بدھ کو ہمیں بلوایا ہے، سندھ حکومت نے جو پیسے ہمیں دیے ہیں وہ ان کی امانت اور میرے اکاؤنٹ میں موجود ہیں، جب بھی وہ پیسے مانگیں گے تو بلا تردد انہیں لوٹا دیے جائیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں نومبر میں ایک ٹورنامنٹ ہونے والا ہے جس کا انویٹیشن ہمیں مل چکا ہے، اگر پیسے ہمارے پاس رہے اور صوبائی وزیر نے اجازت دی تو ہم اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ 

ناروے کپ میں لیاری کی اٹھارہ رکنی ٹیم کو شرکت کرنا تھی، ٹورنامنٹ کا آغاز 27 جولائی سے ہوا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *