1497527 050408 updates

22875 191084722875

میچ کے ہیرو محمد سراج کا فاتحانہ انداز(تصویر سوشل میڈیا)۔
میچ کے ہیرو محمد سراج کا فاتحانہ انداز(تصویر سوشل میڈیا)۔

بھارت نے انگلینڈ کو اوول میں ہونے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں چھ رنز سے شکست دے کر اینڈرسن  ٹنڈولکر ٹرافی  سیریز دو، دو سے برابر کرلی۔

اوول ٹیسٹ کے آخری روز انگلینڈ کو 374 رنز کے ہدف کو عبور کرنے کے لیے مزید 35 رنز درکار تھے اور اس کی چار وکٹیں باقی تھیں۔ 

ابتدا میں جمی اوورٹن نے دو چوکے لگا کر انگلینڈ کو دن کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ لیکن دوسرے ہی اوور میں جیمی اسمتھ، محمد سراج کا شکار ہوگئے۔ 

کچھ ہی دیر بعد سراج نے جمی اوورٹن کو بھی واپس پویلین بھیج دیا، جوش ٹنگ بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

میچ کے دوران انجرڈ ہوجانے والے کرس ووکس زخمی ہاتھ کے ساتھ بیٹنگ کے لیے آئے، دوسرے اینڈ سے گس ایٹکنسن نے مزاحمت جاری رکھی لیکن وہ چھ رنز قبل ہمت ہار گئے، انہیں بھی محمد سراج نے آؤٹ کیا۔

اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 367 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور میچ بھارت نے 6 رنز سے جیت گیا۔ 

انگلش ٹیم کے ہیری بروک 111 اور جو روٹ 105 رنز بنائے۔ 

بھارت کے محمد سراج نے 5 اور پراسدھ کرشنا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس طرح بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز دو، دو سے برابر رہی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *