1497235 075903 updates

22875 191084722875

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

ناروے کپ 2025ء پاکستان بیٹر فیچور نے مخالف ٹیم یویک لین کو فائنل میں 2-0 سے شکست دے کر ناروے کپ اپنے نام کر لیا۔

سفیرِ پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے فائنل میچ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کو ٹرافی سے نوازا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں اور پاکستان کمیونٹی کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھنگڑا ڈالا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

ناروے کپ کے فائنل میں پاکستانی بیٹر فیوچر ٹیم کے جیتنے کی سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے ناروے اور پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کو مبارک باد دی۔

’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پاکستانی قوم کو جنگ کا محاذ ہو سفارتی محاذ سے لے کر کھیل کا میدان، اللّٰہ تعالیٰ نے ہر محاذ پر مسلسل کامیابیوں سے نوازا ہے، ہمیں اللّٰہ کے حضور شکر گزار ہونا چاہیے اور اس فتح کے بعد پاکستان کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم عام قوم نہیں ہیں، پاکستان زندہ باد۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *