1495588 030620 updates

22875 191084722875

---فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

معروف پروفیشنل امریکی ریسلر ہلک ہوگن کے بیٹے نک ہوگن نے اپنے والد کو ایک جذباتی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

نک ہوگن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 20 سے زائد یادگار تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کو یاد کیا۔ 

انہوں نے لکھا، ’میرے والد سب سے شاندار انسان تھے، وہ میرے ہیرو تھے، بہترین باپ، میرا رہنما اور میرے سب سے قریبی دوست تھے۔‘

نک نے مزید لکھا، ’میں نے اپنے والد کو جب بھی موقع ملا گلے لگایا اور فلوریڈا واپس آکر ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کی تاکہ آخری ایام میں ان کے قریب رہ سکوں، یہ لمحات میری زندگی کے سب سے قیمتی لمحات ہیں، میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور آپ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔‘

نک نے بتایا کہ میرے والد نے ایک شریف النفس اور محبت کرنے والے باپ کی حیثیت سے میری زندگی کی رہنمائی کی۔

واضح رہے کہ معروف پروفیشنل امریکی ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں امریکا کے شہر فلوریڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے، وہ تنازعات میں گھرے ہونے کے باوجود لیجنڈ قرار پائے گئے تھے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *