1496988 052009 updates

22875 191084722875

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروے کپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروجیئن کلب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ناروے کپ میں انڈر 15 ایونٹ میں شریک بیٹر فیوچر پاکستان کی ٹیم لیاری کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

بیٹر فیوچر کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی اور ہر میچ میں حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔

فائنل میں اس نے ناروے کے کلب یووک لین کو 2-0 سے شکست دی، بیٹر فیوچر کی جانب سے دونوں ہاف میں ایک، ایک گول ہوئے، ٹیم کی جانب سے ایک گول احمد علی اور دوسرا گول اویس نے اسکور کیا۔

ناروے میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں دنیا کے 30 سے زائد ملکوں سے سیکڑوں ٹیمیں مختلف ایج گروپس میں شریک تھیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *