1496264 024318 updates

22875 191084722875

فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے 167 ملزمان کو سزائیں سنادیں۔

عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔ 

عدالت نے حساس ادارے حملہ کیس میں 185 میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی ہے جبکہ اس کیس میں 77 افراد کو بری کیا گیا ہے۔ 

رکن قومی اسمبلی ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت فیض اللّٰہ کموکا، رانا اسد محمود خان، بلال اشرف بسرا، ہارون رشید، عمارہ رشید، صاحبزادہ حسن رضا اور کامران ورک کو اس مقدمے سے بری کردیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب عدالت نے غلام محمد آباد میں درج 9 مئی کے مقدمے میں 66 ملزمان میں سے 8 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔ 

عدالت نے 58 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزا سنائی ہے جبکہ جنید افضل ساہی کو 3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں تھانہ غلام محمد آباد میں درج جلاؤ گھیراؤ کے دوسرے مقدمے کا فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *