1495577 015308 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ٹورنامنٹ کا فیصلہ ہونے پر بھارتی میڈیا سمیت بھارتی کرکٹرز اور سیاستدانوں نے رونا دھونا شروع کردیا۔ بھارتی ایوانوں اور میڈیا پر مودی سرکار سے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بڑھنے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی سرکار ایشیا کپ میں پاکستان کو واک اوور دینے کے حق میں نہیں۔

دوسری جانب بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو کسی صورت واک اوور نہیں دیں گے، واک اوور دیا تو پاکستان جیت جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ بھارت کا ٹورنامنٹ ہے، اس میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔ بھارت نہیں کھیلے گا تو ٹورنامنٹ بھی نہیں ہوسکتا، بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کا کھیلنا کسی صورت قبول نہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں 9 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ سے متعلق ایک اور بڑی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں پاک بھارت ٹیمیں کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ آمنے سامنے آسکتی ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *