1495294 071244 updates

22875 191084722875

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، یہاں نئےکھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ پروفیشنل کوچز سے ٹریننگ حاصل کریں۔

جبیل میں منعقدہ تقریب میں عہد ساز بیٹسمین جاوید میانداد نے کہا کہ ہر کھلاڑی گراؤنڈ میں محنت اور لگن کے ساتھ اعتماد سے پر فارمنس دکھائے تو نتیجہ کامیابی کی صورت میں نکلتا ہے۔

ماسٹر بیٹسمین نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل بڑی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

تقریب میں اسپورٹس کمیونٹی کے صدر معاذ منیر نے جاوید میانداد کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں جاوید میانداد نے الخوبر میں ای پی سی اے 100 بالز فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *