1494863 092339 updates

22875 191084722875

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی جسمانی تبدیلی کی تصویر کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے تمام افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اعظم خان نے صرف 2 ماہ میں حیران کن طور پر 69 کلو وزن کم کر لیا ہے، جس پر مداحوں نے ناصرف ان کی تعریف کی بلکہ حیرت کا اظہار بھی کیا تاہم کچھ صارفین اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے نظر آئے۔

اعظم خان کی وائرل ٹرانسفارمیشن تصویر کی حقیقت کیا؟

اعظم خان نے انسٹاگرام پر اپنے ردِعمل میں مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کام جاری ہے، مگر یہ تصویر 2020ء کی ہے، یوں انہوں نے واضح کیا کہ یہ تصویر حالیہ نہیں بلکہ پرانی ہے۔

واضح رہے کہ اعظم خان ماضی میں بھی اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ رہے ہیں، 2021ء میں رپورٹ ہوا تھا کہ وہ قومی معیار پر پورا اترنے کے لیے پہلے ہی تقریباً 30 کلو وزن کم کر چکے ہیں۔

 ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ اگرچہ وہ اپنی جسمانی ساخت نہیں بدل سکتے لیکن ان کی توجہ فٹنس برقرار رکھنے اور بہتر کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *