1494672 105600 updates

22875 191084722875

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی—فائل فوٹو
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی—فائل فوٹو

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مزید ٹیموں کی شمولیت ایشیائی کرکٹ میں اہم ڈیولپمنٹ ہے، یہ ایشیاء کپ اپنی بہترین شکل میں ہو گا۔

یہ بات ایشیاء کپ کے حوالے سے بیان میں صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹ کے یادگار مقابلے دیکھتے شائقین ہمیں یاد دلائیں گے کہ کرکٹ کی طاقت ایک دوسرے کو جوڑتی ہے۔

صدر ایشین کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ ایشیائی کرکٹ کا نمایاں ایونٹ ہے، ہمیں فخر ہے کہ اس سال اس پلیٹ فارم کو بڑھایا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان آج کیا گیا جس کے مطابق ایشیا کپ 8 ٹیموں کے درمیان 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *